ملزم عرفان گرفتار، 102 پتنگیں، گڈے اور 15 چرخی ڈور برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ سازی اور پتنگ فروشی کا مرتکب ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ سازی اور پتنگ فروشی کا مرتکب ملزم عرفان کوگرفتار کرلیا ملزم عرفان آن لائن پتنگ بازی کے خونی کھیل کا سامان فروخت کرتا تھا، ملزم عرفان پتنگیں و ڈور تیار کر کے آن لائن کر لاہور کے علاقوں میں سپلائی کرتا تھاملزم عرفان کو خفیہ اطلاع پر شہزادہ پیر دربار سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاملزم کے قبضہ سے 102 پتنگیں، گڈے اور 15 چرخی ڈور برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کے مطابق پتنگوں کی تیاری،خرید و فروخت میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں