شیخوپورہ سے چوری شدہ گاڑی لاہور میں برآمد

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، ملزم علی حیدر گرفتار، مزید قانونی کارروائی جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) شیخوپورہ سے چوری ہونے والی گاڑی کو ڈولفن سکواڈ نے لاہور سے بازیاب کر لیا۔ کینال روڈ پر سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ڈولفن ٹیم نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا اور تعاقب کے بعد ٹھوکر نیاز بیگ سے گاڑی راؤنڈ اپ کر لی۔ گاڑی کے ساتھ ملزم علی حیدر کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم نہیں ہونے دیا جائے گا۔