3ہفتوں میں 4لاکھ ڈرائیونگ لائسنس جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے احکامات پر پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل تیز کر دیا گیا، جس کے تحت گزشتہ تین ہفتوں میں 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ترجمان کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 75 ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنس کی سہولت فراہم کی۔ اسی عرصے میں صوبے بھر میں 1 لاکھ 41 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس جبکہ 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔