این اے 129: رانا مشہود کے بجائے میاں نعمان کو ٹکٹ جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ (ن) نے لاہور اور میانوالی میں ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق این اے 129لاہور میں میاں نعمان کو مسلم لیگ(ن )کا ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ پی پی 87میانوالی کیلئے علی وحید کو ٹکٹ جاری کیاگیا۔این اے 129کیلئے رانا مشہود اور میاں نعمان نے کاغذات جمع کروائے تھے۔(ن) لیگ کے صدر نوازشریف نے میاں نعمان کو ٹکٹ جاری کیا۔