جوہرٹائون میں عبید سے ڈیڑھ لاکھ، گلشن راوی میں امجد سے 1لاکھ 40ہزار لوٹ لئے
مصطفی آباد اور شاہدرہ سے گاڑیاں ، مزنگ اقبال ٹائون اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جوہرٹاون میں عبید سے1لاکھ 50ہزار روپے اور موبآل فون,گلشن راوی میں امجد سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون, لٹن روڈ میں ندیم سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں یاور سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں طارق سے1 لاکھ روپے موبآل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مصطفی آباد اور شاہدرہ سے گاڑیاں جبکہ مزنگ اقبال ٹاون اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔