نواب ٹاون میں 1لاکھ 80ہزار,شمالی چھاونی میں جمیل سے 1لاکھ 70 ہزار چھین لئے
شفیق آباد اور لٹن روڈ سے گاڑیاں ، گجرپورہ بادامی باغ،سول لآنز سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، نقدی ،زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواب ٹاون میں حیدر سے1لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون,شمالی چھاونی میں جمیل سے 1لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون, لوئرمال میں ندیم سے 1لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹاون میں فیاض سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،مستی گیٹ میں مقدس سے 95ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ شفیق آباد اور لٹن روڈ سے گاڑیاں جبکہ گجرپورہ بادامی باغ اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔