غیر اخلاقی تقریب،مزید ویڈیوز وائرل

 آرگنائزر کی گرفتاری کیلئے چھاپے، وائرل ویڈیوز کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے: پولیس 
لاہور ( کرائمرپورٹر )گلبرگ میں غیر اخلاقی تقریب معاملے پر پولیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت،تقریب کی مزید ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں جن میں غیر اخلاقی سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی آرگنائزر گرفتار نہ ہو سکا،گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تقریب میں شامل خواجہ سرائوں کو تفتیشی عمل میں شامل کر لیا گیا جن میں حسینہ چاہت، مہوش، عروج، یمان،پاکیزہ،ہادیہ،الایا،بینش،سونیا شامل ہیں۔پولیس کی خصوصی ٹیمیں مزید ملزموں کی تلاش میں سرگرم ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی مدد سے دیگر افراد کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شاملِ تفتیش افراد کے بیانات قلمبند کیے جائینگے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔