نازیبا حرکات، سوشل میڈیا ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار

 کریم پارک بازار میں موبائل شاپ پر مبینہ غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو سامنے آئی تھی
لاہور (کرائم رپورٹر) شفیق آباد پولیس نے پبلک مقام پر مبینہ نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کریم پارک بازار میں موبائل شاپ پر مبینہ نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کا پولیس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت احسن علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم کے خلاف حسبِ ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات پر غیر اخلاقی حرکات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی جبکہ شہریوں کی شکایات اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے واقعات پر فوری ایکشن جاری ہے۔