ایشیا کپ 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

ایشیا کپ 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

 ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادیو کریں گے جبکہ نائب کپتان کی ذمہ داری شبمن گل کو سونپی گئی ہے۔ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوگا، جہاں پہلا میچ افغانستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بھارتی اسکواڈ:
سوریا کمار یادیو (کپتان)
شبمن گل (نائب کپتان)
ابھیشیک شرما
تلک ورما
ہاردک پانڈیا
شیوم دوبے
اکسر پٹیل
جیتیش شرما (وکٹ کیپر بیٹر)
جسپریت بمراہ
ارشدیپ سنگھ
ورون چکرورتی
کلدیپ یادیو
سنجو سیمسن (وکٹ کیپر بیٹر)
ہرشیت سنگھ رانا
رنکو سنگھ
پاک-بھارت مقابلوں کا شیڈول:
ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو میچ شیڈول ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے تک رسائی حاصل کرتی ہیں تو ان کا دوسرا ممکنہ ٹاکرا 21 ستمبر کو ہوگا۔ مزید یہ کہ اگر دونوں ٹیمیں فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہیں تو ایشیا کپ میں پاک-بھارت کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹاکرا 28 ستمبر کو دیکھنے کو مل سکتا ہے۔