جعلی مودی سرکار کا دھاندلی زدہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب

 مودی کے معمولی امیدوار کو بھی ، چار چار لاکھ ووٹ کے مارجن سے جتوایا جا رہا ہے : راہول گاندھی 
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کے عوام اب کھلے عام مودی کی ووٹ چوری کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، بی جے پی کی دھاندلی بھارتی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے جعلی مودی سرکار کا دھاندلی زدہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ بھارتی عوام ووٹر فہرستوں کی دھاندلیوں اور بے ضابطگیوں کو دنیا کے سامنے لا رہے ہیں۔بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ مودی جی نے ایسا نظام کھڑا کر دیا ہے کہ عوام کسی اور کو ووٹ دیتے ہیں مگر نتیجہ سیدھا مودی کے کھاتے میں ڈالا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی نے اکیلے بھارتی میڈیا کے سامنے مودی کی ووٹ چوری کا پردہ فاش کیا۔ مودی کے معمولی امیدوار کو بھی تین تین، چار چار لاکھ ووٹ کے مارجن سے جتوایا جا رہا ہے۔