زیارات صرف مجاز زیارت گروپ آرگنائزرز کے تحت ہی ممکن ہوں گی
کوائف مکمل کرنیوالی کمپنیوں کورجسٹریشن سرٹیفکیٹ جلدجاری ہونگے:ترجمان
اسلام آباد (آئی این پی)ایران اور عراق میں زیارات کے لیے پرانا قافلہ سالار نظام جلد ختم ہوجائے گا،وزارت مذہبی امور نے تصدیق کر دی۔ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق زیارات صرف مجاز زیارت گروپ آرگنائزرز کے تحت ہی ممکن ہوں گی، زیارات کرانیکی خواہشمندکمپنیوں سیدرخواستوں کی وصولی جاری ہے،وزارت مذہبی امور نیزیارات گروپ آرگنائزرزکی سکروٹنی شروع کردی۔ترجمان کے مطابق 585کمپنیوں کی سیکیورٹی کلیئرنس مکمل کی جاچکی،مدت میں حالیہ توسیع کے دوران 95 نئی کمپنیوں نے کاغذات جمع کرائے،کوائف مکمل کرنیوالی کمپنیوں کورجسٹریشن سرٹیفکیٹ جلدجاری ہونگے۔