عراق میں 6 ہزار سال پرانا نہری نظام دریافت

 بغداد(آئی این پی )عراق میں قدیم میسوپوٹیمیا تہذیب سے جڑا 6 ہزار سال پرانا نہری نظام دریافت ہو ا ہے ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جیوآرکیولوجسٹ جعفر جوتھری کی زیرِ قیادت ٹیم نے قبل از مسیح دور کا پیچیدہ نظامِ آبپاشی کے آثار تلاش کیے ہیں۔یہ آثار عراق کے شہر بصرہ کے قریب ملے ہیں جن کو اس سے قبل جدید دور میں کسی نے نہیں دیکھا تھا۔یہ دریافت اس عمل کا بھی ثبوت دیتی ہے کہ قدیم میسو پوٹیمیا کے لوگ نا صرف بہترین نہری نظام رکھتے تھے بلکہ وہ زمین اور جغرافیے سے فائدہ اٹھانے کا ہنر بھی جانتے تھے۔