حج و عمرہ کی طرز پر زیارات کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار

 نئی کمپنیوں کے لئے10 اگست 2025 تک رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے:وزارت

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے ایران، عراق، شام جانے والے زائرین سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 2021 میں متعارف کروائی گئی پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سالار نظام ختم، زیارات گروپ آرگنائزر سسٹم فعال کیا جائے گا۔حج و عمرہ کی طرز پر زیارات کے لیے بھی رجسٹریشن لازم قرار دیا گیا ہے۔ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 585 کمپنیوں نے مکمل دستاویزات جمع کرادی ہیں، نئی کمپنیوں کے لیے 10 اگست 2025 تک رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔