پشاور ( آئی این پی ) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سات ماہ کی طویل معطلی کے بعد فورجی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی جس پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 28 ستمبر کو علاقے میں کشیدہ حالات کے باعث فورجی انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی، تاہم اب صورتحال میں بہتری کے بعد سروس کو بحال کر دیا گیا ہے