ارکان سینیٹ کاسیلاب متاثرین کیلئے 5 روز کی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینیٹ نے اعلان کیا کہ ایوان کے ارکان نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنی 5 روز کی تنخواہیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرِ قانون نے اپنی پوری ماہانہ تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور دیگر ارکان کو بھی اس کی ترغیب دی۔