کارتک آریان نے آسام سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے عطیہ کر دیئے

 آریان کے علاوہ اداکار آیوشمان کھرانہ نے بھی آسام چیف منسٹرز ریلیف فنڈ میں 11 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے آسام میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایک کروڑ روپے آسام چیف منسٹرز ریلیف فنڈ میں عطیہ کیے ہیں۔ آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے اس فراخدلانہ اقدام پر اداکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی سماجی ذمہ داری کو سراہا۔آسام کے وزیراعلیٰ کے دفتر کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے اس عطیے کی تصدیق کی گئی، جہاں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کارٹک آریان کی بروقت مالی مدد متاثرہ خاندانوں کی امداد، بحالی اور ریسکیو سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔کارٹک آریان کے علاوہ اداکار آیوشمان کھرانہ نے بھی آسام چیف منسٹرز ریلیف فنڈ میں 11 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں، تاکہ سیلاب متاثرین کی مدد کی جا سکے۔