وزیراعلی پنجاب کاسیلاب زدہ علاقوں میں چا رہ مہنگا ہونے کا نوٹس

سائلج ونڈااورچارے کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لانے کی ہدا یت جاری 
لاہور (آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چا رہ مہنگا ہونے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں جانوروں کیلئے چارے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے سیلاب زدہ علاقوں میں لائیوسٹاک ریسکیو کے بارے میں بریفنگ دی اوربتایاکہ پنجاب بھر میں سیلاب سے 4.7ملین مویشی متاثر ہوئے،22 لاکھ مویشیوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،سیلاب زدہ علاقوں میں 5لاکھ مویشیوں کا علاج کیاگیااور20لاکھ مویشیوں کی ویکسینیشن کی گئی جبکہ سیلاب کے دوران 824مویشیوں کی گمشدگی کی رپورٹ ملی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں سائلج ونڈااورچارے کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔