اسلام آباد، پشاور اور سوات سمیت مختلف شہروں میں5.2شدت کا زلزلہ

اسلام آباد /پشاور (آئی این پی) ملک کے مختلف شہروں  میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق   اسلام آباد،  راولپنڈی سمیت پشاور،  مانسہرہ  اور ایبٹ آباد کے گردونواح میں    منگل کی صبح  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کئے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز  کے مطابق  زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔