وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتظامات پر گفتگو کی۔ ملاقات میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی اور مذاکراتی چینلز کے ذریعے پائیدار حل کے ضرورت پر زور دیا گیا۔ ایرانی سفیر نے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان نے حالیہ دورۂ ایران کے دوران مذاکرات کی تیاری مکمل کر لی ہے اور غیر ملکی وفود کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے، کیونکہ دیرپا امن اور استحکام کے لیے یہ حل ضروری ہے۔ ملاقات کے دوران کشیدگی میں کمی لانے اور خطے کے امن کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔