گلگت بلتستان انتخابات:نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی ٹکٹوں پر اہم اجلاس

گلگت بلتستان انتخابات:نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی ٹکٹوں پر اہم اجلاس

گلگت بلتستان کے 2026 کے عام انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا 23 رکنی پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اس اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور بورڈ کے سربراہ محمد نواز شریف کر رہے ہیں۔ 
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کے لئے اجلاس میں آمد پر محمد نواز شریف کا استقبال کیا۔ 
پارلیمانی بورڈ میں پارٹی کے سینئر رہنما اور اہم ارکان شامل ہیں، جن میں سیکرٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، گلگت بلتستان کے پارٹی صدر حافظ حفیظ الرحمن، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ خاں، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر، چوہدری برجیس طاہر کے علاوہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام، گلگت بلتستان کے رہنما حاجی اکبر تابان، شمس میر، محمد اشرف سادا، محمد انور، ارمان شاہ، سلطان علی خان اور محمد عمران وکیل بھی شامل ہیں۔
اس اجلاس کا مقصد گلگت بلتستان کے انتخابات کے لیے پارٹی کے موزوں امیدواروں کا انتخاب اور امیدواروں کی فہرست تیار کرنا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کے مختلف رہنماؤں اور ارکان کی موجودگی سے امیدواروں کے چناؤ کا عمل موثر اور شفاف طریقے سے انجام دیا جائے گا۔