آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری

آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری

آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس جاتی امرا میں جاری ہے، جس کی صدارت پارٹی قائد  نواز شریف کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی اعلیٰ قیادت بھی شریک ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام سمیت شاہ غلام قادر، مشتاق منہاس اور دیگر اہم رہنما بھی شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو، سیاسی روابط اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ قیادت آزاد کشمیر میں سیاسی صورتحال کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔اجلاس کے دوران اس بات پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ پارٹی کو مقامی سطح پر مزید مؤثر اور منظم کیسے بنایا جائے، جبکہ آئندہ سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلوں اور ممکنہ اعلانات کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔