چینی مارکیٹ میں شامل ہونے کے لیے چینی زبان کی مہارت لازمی ہے:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز

چینی مارکیٹ میں شامل ہونے کے لیے چینی زبان کی مہارت لازمی ہے:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ چینی زبان کے موقع پر چینی عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ چین کی مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے چینی زبان میں مہارت بہت ضروری ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تقریباً سوا ارب افراد چینی زبان بولتے ہیں اور یہ زبان عالمی منظر نامے میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ چینی زبان اقوامِ متحدہ کی 6 سرکاری زبانوں میں شامل ہے اور چین کی سیاسی، سفارتی اور معاشی اہمیت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے۔انہوں نے چین کی ترقی کو ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے امن، استحکام اور عالمی ترقی میں چین کے کردار کو سراہا۔وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ چینی زبان سیکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ یہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم بنا سکتی ہے۔اس کے علاوہ، پنجاب پولیس کو چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے چینی زبان کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ باہمی رابطہ مزید مؤثر بنایا جا سکے۔