یو اے ای: فلاحی پرواز کے شریک پائلٹ کو سزائے موت سنانے کا فیصلہ: اسرائیلی میڈیا

یو اے ای: فلاحی پرواز کے شریک پائلٹ کو سزائے موت سنانے کا فیصلہ: اسرائیلی میڈیا

متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ہفتے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کے الزام میں شریک پائلٹ حمام الحمّانی کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی ویب سائٹ وائے نیٹ نے ایک سینئر اماراتی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ حمام الحمّانی کو طیارے میں سوار تمام افراد کو مبینہ طور پر ہلاک کرنے کی کوشش کے الزام میں سخت ترین سزا دی جا سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق واقعے کی تحقیقات میں اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار بھی شامل ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں وہ متحدہ عرب امارات پہنچ چکے ہیں۔تحقیقاتی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 29 سالہ عمانی شہری اور فلائی دبئی کے معاون پائلٹ حمام الحمّانی نے مبینہ طور پر طیارے کے کپتان کو قتل کرکے پرواز کا کنٹرول سنبھالنے اور اسے ہائی جیک کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔رپورٹس کے مطابق مبینہ منصوبے میں طیارے کو 11 ستمبر جیسے حملے کے انداز میں تل ابیب کی کسی بلند عمارت سے ٹکرانے کا ارادہ بھی شامل تھا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کے دوران الحمّانی نے کاک پٹ میں بھارتی نژاد کپتان سمت پر مبینہ طور پر حملہ کیا، تاہم وہ اپنے منصوبے پر اکیلے ہی عمل کر رہا تھا۔ایک اطالوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حمام الحمّانی نے 30 ستمبر کو مبینہ طور پر کپتان کو قتل کرنے، طیارے کے انجن بند کرنے اور اسے تل ابیب کی کسی عمارت سے ٹکرانے کا منصوبہ بنایا تھا۔تاہم شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے سے متعلق دعووں اور مبینہ حملے کی مکمل تفصیلات کی حتمی تصدیق متعلقہ اماراتی حکام کی جانب سے ہونا باقی ہے۔