شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم رہنے کی توقع

شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم رہنے کی توقع

شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا اندازہ ہے۔مزید برآں، محکمہ موسمیات نے ضلع جامشورو میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی بھی پیش گوئی کی ہے۔