گھریلو جھگڑے پر بہنوئی اور چھوٹے بھائی پر حملہ، 5 ملزمان گرفتار

گھریلو جھگڑے پر بہنوئی اور چھوٹے بھائی پر حملہ، 5 ملزمان گرفتار

گھریلو ناچاقی پر ہونے والے جھگڑے کے دوران، ملزمان نے بہنوئی اور اس کے چھوٹے بھائی پر تشدد کیا اور قتل کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق، گزشتہ رات کوٹ لکھپت پولیس کو گھریلو جھگڑے کی اطلاع ملی، جس کے بعد اقدام قتل میں ملوث 5 ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے چھری سے بہنوئی اللہ یار اور بھائی نوید پر وار کیا، جنہیں گہرے زخم آئے اور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق، گرفتار ملزمان میں شکیل، افضال، رمضان، عمر اور سلطان شامل ہیں۔قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔