کراچی کے علاقے لانڈھی میں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی کو ہتھوڑے کے وار سے شدید زخمی کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ دوران علاج جناح اسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق یہ واقعہ 3 اکتوبر کو لانڈھی، معین آباد فیوچر کالونی میں پیش آیا۔ مقتول، 40 سالہ وزیر خان ولد سید چراغ، بے روزگار تھا۔پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے اور ملزم، بڑا بھائی اختر سید، فرار ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔