جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی کو زندہ جلا کر قتل کرنے والا بڑا بھائی گرفتار

جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی کو زندہ جلا کر قتل کرنے والا بڑا بھائی گرفتار

تحصیل علی پور میں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی عقیل لغاری نے اپنے چھوٹے بھائی غازی خان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔

ملزم نے ابتدا میں خودکشی کا ڈرامہ رچایا تھا، تاہم غازی خان کو شدید جھلس جانے پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔پولیس کے مطابق ملزم کو 4 سال بعد گرفتار کیا گیا اور اس نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔