سعودی عرب کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

سعودی عرب کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

سعودی عرب کے محکمۂ موسمیات نے آج سے جمعے تک مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔

حکام کے مطابق، ریاض اور مکہ مکرمہ ریجنز میں درمیانے سے شدید بارشیں متوقع ہیں، جن کے سبب بعض علاقوں میں سیلابی صورتِ حال، ژالہ باری اور تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔غیر یقینی موسمی حالات کے پیش نظر، محکمۂ تعلیم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر آج ریاض میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔