کویتی حکام کی شدید موسمی حالات کے پیش نظر نئی حفاظتی ہدایات: گرمی کے دوران کام کرنے کی پابندیاں عائد

کویتی حکام کی شدید موسمی حالات کے پیش نظر نئی حفاظتی ہدایات: گرمی کے دوران کام کرنے کی پابندیاں عائد

کویت میں شدید گرمی کے موسم میں کارکنوں کی حفاظت کے لیے حکام نے نئے ضوابط نافذ کیے ہیں۔

وزارتِ داخلہ اور ٹریفک اینڈ آپریشنز سیکٹر نے کمپنیوں اور آجرین کو ہدایت دی ہے کہ وہ پبلک اتھارٹی فار مین پاور کے حفاظتی قواعد پر عمل کریں۔یکم جون سے 31 اگست تک، دن کے 11 بجے سے 4 شام تک کھلے آسمان تلے کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس دوران ڈیلیوری موٹرسائیکلوں کی نقل حرکت پر بھی پابندی عائد رہے گی، تاکہ کارکنوں کو شدید درجہ حرارت کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔  
حکام نے خبردار کیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں اور افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانے بھی شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد گرمیوں میں کارکنوں کی صحت، حفاظت اور فلاح کو یقینی بنانا ہے۔