محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران اٹک، راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور گلیات میں تیز ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسی طرح چکوال، خوشاب، جہلم، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں بھی یہی صورتحال متوقع ہے۔کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت اور پشاور میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ نوشہرہ، صوابی، چراٹ، ہری پور، ایبٹ آباد، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بھی تیز ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے عوام سے کہا ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بدلتی موسمی صورتحال سے باخبر رہیں۔