امریکی فوج میں بھرتی کی عمر کی حد بڑھ گئی، 35 سے 42 سال کر دی گئی

امریکی فوج میں بھرتی کی عمر کی حد بڑھ گئی، 35 سے 42 سال کر دی گئی

امریکی فوج نے بھرتی کے قوانین میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 35 سے بڑھا کر 42 سال کر دی ہے، جو آج سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔

 اس قانون کا اطلاق باقاعدہ فوج، ریزرو اور نیشنل گارڈ پر ہوگا۔حکام کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد بھرتی کے لیے اہل افراد کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے، کیونکہ گزشتہ برسوں میں فوج کو مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔نئے قوانین کے تحت، معمولی نوعیت کے منشیات سے متعلق جرائم پر رعایت ختم کر دی گئی ہے، جس سے مزید افراد کو فوج میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں فوج میں شامل ہونے کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجوہات میں خوف، ذہنی دباؤ، خاندان سے دوری اور دیگر پیشہ ورانہ مواقع شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق، نئے بھرتی ہونے والوں کی اوسط عمر 22.7 سال ہو گئی ہے، جو پہلے تقریباً 21 سال تھی۔فوج نے اس فیصلے کو کسی حالیہ جنگی حالت سے منسوب نہیں کیا، تاہم سوشل میڈیا پر اس قانون کے نفاذ کے وقت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔اس وقت امریکی فوج میں تقریباً 1.32 ملین فعال اہلکار موجود ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد بری فوج کی ہے۔