حلب میں کرد ملیشیا اور شامی فوج کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی

حلب میں کرد ملیشیا اور شامی فوج کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی

شام کے شہر حلب میں کرد ملیشیا اور شامی سرکاری فوج کے درمیان کشیدگی گزشتہ رات سے شدت اختیار کر گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شامی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ شامی افواج نے حلب کے حساس علاقوں میں تعیناتی شروع کر دی ہے، تاہم وزارت نے زور دیا کہ فوجی کارروائی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور موجودہ صورتحال معاہدے کے مطابق ہے۔دوسری جانب کرد گروپ، Syrian Democratic Forces (SDF)، نے الزام لگایا کہ شامی حکومت اشتعال انگیزی کر رہی ہے اور ٹینکوں کے ساتھ علاقوں میں پیش قدمی کر رہی ہے۔ کرد گروپ نے خبردار کیا ہے کہ فوجی نقل و حرکت سے مقامی تنازعات بڑھ سکتے ہیں۔

کرد ایس ڈی ایف نے داعش کے خلاف لڑائی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور امریکی حکومت نے ان کے ساتھ شامی حکومت کے درمیان مذاکرات کروائے تھے تاکہ معاہدے کے تحت علاقے میں استحکام قائم رکھا جا سکے۔ابھی تک دونوں فریقین کے درمیان براہِ راست تصادم کی اطلاع نہیں ملی، لیکن صورتحال کشیدہ رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔