مشہور امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

مشہور امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

معروف امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 سال کی عمر میں نیویارک سٹی میں اپنے اپارٹمنٹ میں انتقال کر گئیں۔

وہ "بفی دی ویمپائر سلیئر" اور "گوسپ گرل" جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی نمایاں کارکردگی کے لیے جانی جاتی تھیں۔پولیس کے مطابق، بدھ کی صبح 8 بجے ان کے اپارٹمنٹ سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جہاں انہیں بے ہوش پایا گیا۔ طبی عملے نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کی، اور ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا شبہ نہیں پایا گیا۔ ذرائع کے مطابق، مشیل نے حال ہی میں جگر کی پیوند کاری کروائی تھی، اور ممکن ہے کہ ان کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہو؛ تاہم، موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے طبی معائنہ جاری ہے۔اداکارہ کی اچانک موت پر ساتھی فنکاروں اور دوستوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

"گوسپ گرل" میں ان کے ساتھی اداکار ایڈ ویسٹ وِک نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت افسوسناک خبر ہے۔واضح رہے کہ مشیل ٹریچٹن برگ نے 3 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور "دی ایڈونچرز آف پیٹ اینڈ پیٹ" اور "آل مائی چلڈرن" جیسے شوز میں کام کیا۔ 1996ء میں انہوں نے "ہیریئٹ دی اسپائی" میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 2000ء سے 2003ء تک وہ "بفی دی ویمپائر سلیئر" میں ڈان سمرز کے کردار میں نظر آئیں، اور "گوسپ گرل" میں انہوں نے جارجینا اسپرکس کا کردار نبھایا۔