مودی سرکار نے بھارتی معیشت اور انتظامی نظام کی ناکامی کے بعد عالمی سطح پر اپنی نااہلی اور ناکامی ثابت کردی ہے۔
بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق، بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس (COP33) 2028 کی میزبانی کی پیشکش واپس لے لی ہے۔بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق، یہ فیصلہ ایک یوٹرن ہے، کیونکہ مودی نے 2023 میں دبئی میں منعقدہ کانفرنس میں 2028 کی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔یہ اقدام صرف ایک ایونٹ کی منسوخی تک محدود نہیں بلکہ بھارت کی ساکھ کے لیے بھی بڑا دھچکا ہے، کیونکہ بھارت پہلے ہی 2035 کے لیے اپنے ماحولیاتی اہداف جمع کرانے کی ڈیڈلائنز کو نظر انداز کر چکا ہے۔عالمی ماہرین کے مطابق، کانفرنس کی میزبانی سے دستبرداری موسمیاتی اقدامات اور گلوبل ساوتھ کے بھارت کے دعوؤں پر سنگین سوالات اٹھا رہی ہے۔واضح رہے کہ دہلی اپنی فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے اور خطے کے ماحول کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔