برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم کی شرجیل انعام میمن سے ملاقات، توانائی منصوبوں اور عالمی شراکت داریوں پر تبادلہ خیال

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم کی شرجیل انعام میمن سے ملاقات، توانائی منصوبوں اور عالمی شراکت داریوں پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی جس میں صوبے کی توانائی پالیسی، جاری منصوبوں اور بین الاقوامی شراکت داریوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ حکومتِ سندھ تھر کول، سولر، ونڈ ہائبرڈ اور گھروں کی سولرائزیشن جیسے منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے تعاون سے مزید سولر اور ونڈ ہائبرڈ منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور حکومت کا مقصد مقامی وسائل کے مؤثر استعمال سے توانائی میں خود کفالت حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ جاری ہے، جس کے تحت 21 لاکھ مکانات سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو سراہا اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ملاقات میں برطانوی ہائی کمیشن کی سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر ہُدیٰ اکرام بھی شریک تھیں۔شرجیل انعام میمن نے معزز مہمانوں کو سندھی لنگی کے تحائف پیش کیے۔