جنرل فیض حمید کو سزا آئین سے انحراف کرنے والوں کیلئے عبرت ہے، لیاقت بلوچ

جنرل فیض حمید کو سزا آئین سے انحراف کرنے والوں کیلئے عبرت ہے، لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید کو آرمی کورٹ سے سزا آئین سے انحراف کرنے والوں کے لیے عبرت ہے۔

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایوب خان، یحییٰ خان، ضیا الحق اور پرویز مشرف آئین کے باغی تھے اور تاریخ میں نشان عبرت بن گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے لیے باعزت راستہ آئین کی پابندی ہے، اور محلاتی سازشوں میں شریک لوگ شب خون مارتے ہیں جس سے ملک و ملت کو نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے افغان طالبان قیادت سے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا بااعتماد دوست تسلیم کرے، اور بنگلہ دیش کے عام انتخابات وہاں کے لیے نئی تاریخ رقم کریں گے۔