بھارت نے پاکستانی گانا 'بول کفارہ' دوبارہ گایا، سوشل میڈیا پر تنقید کی لہر

بھارت نے پاکستانی گانا 'بول کفارہ' دوبارہ گایا، سوشل میڈیا پر تنقید کی لہر

پاکستان کا مقبول گانا 'بول کفارہ' ایک بار پھر بھارت میں چوری کر کے پیش کیا گیا ہے۔

 یہ قوالی سات سال قبل نجی ٹی وی کے ڈراما 'پارلر والی لڑکی' کے لیے بطور او ایس ٹی ریکارڈ کی گئی تھی اور ریلیز ہوتے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہوئی۔گزشتہ برس بھی بھارتی گلوکار جُبِن نوٹیال نے بغیر کریڈٹ دیے اس گانے کو دوبارہ گایا تھا، اور اب معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے فلم 'ایک دیوانے کی دیوانیت' کے لیے اس گانے کا نیا ورژن پیش کیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ہریش وردھن رہانے اور سونم باجوہ نے ادا کیے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہریش وردھن ماضی میں پاکستان اور اداکارہ ماورہ حسین کے خلاف بیانات دے چکے ہیں، مگر اب وہ انہی پاکستانی گانوں پر کام کر رہے ہیں جنہیں بھارت بار بار چوری کرتا رہا ہے۔

نیا ورژن سونم باجوہ پر فلمایا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام نے سخت ردعمل دیا۔ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو برا بھلا کہو گے، لیکن گانے ہمارے ہی چراؤ گے، جبکہ کئی صارفین نے بھارتی فلمی صنعت کو 'کاپی ووڈ' قرار دیا۔