لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر دورانِ پٹرولنگ صلاح الدین روڈ پر چھاپہ مارا گیا جہاں ملزم زاہد کو رنگے ہاتھوں منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے پکڑا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 1120 گرام چرس برآمد ہوئی۔ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ جی ٹی روڈ کے اطراف میں گھوم پھر کر نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ایس پی کینٹ اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔