پولیس نے سکھ یاتری کا گمشدہ پرس تلاش کرلیا

ایران جنگ کے دوران ایرانی ہسپتال پر امریکی حملے کی ویڈیو سامنے آگئی
ماسکو(فارن ڈیسک  )ایران پر مسلط جنگ کے دوران امریکا کی جانب سے ایرانی اسپتال پر ایک حملے کی اب تک نہ دیکھی گئی ویڈیو سامنے آگئی۔ روسی میڈیا پر جاری ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال مریضوں، تیمارداروں سے بھرا ہوا تھا، میزائل حملے کے بعد اسپتال کے در و دیوار لرزنے لگے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حیرت زدہ لوگ پریشانی کے عالم میں اسپتال کے ایک حصے سے دوسرے حصہ کی طرف دوڑتے رہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ حملے سے ہونے والی تباہی کے دوران بھی 2 نومولود بچوں کو اسپتال سے لے کر نکالنے والی ڈاکٹر کو ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے جنیوا کنونشن کے تحت طبی مراکز کو جنگ میں بھی تحفظ حاصل ہوتا ہے اوراسپتالوں پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔