لاڑکانہ کاراجیش کمار ،دوست،فیملی کیساتھ تقریبات کیلئے آرہاتھا،مزاحمت پر مارا گیا لواحقین ،یاتریوں کا ناقص سکیورٹی پر احتجاج
مانانوالہ،ننکانہ صاحب(خصوصی رپورٹ)مانانوالہ ننکانہ روڈ پر پر بابا گورونانک کی سالگرہ تقریبات میں شرکت کیلئے آنیوالے کارسوار افراد کیساتھ ڈکیتی،مزاحمت پر ڈاکووٓں کی فائرنگ سیایک یاتری ہلاک ہو گیا۔ڈاکو 4لاکھ سے زائد چھین کر فرار ہوگئے۔ صوبہ سندھ لاڑکانہ کا رہائشی4 بچوں کا باپ راجیش کمار اپنے دوست دولت رام اور سوار فیملی کے ہمراہ گزشتہ رات ساڑھے 12بجے کار پرگوردوارہ جنم استھان ننکانہ آرہا تھا کہ اسلام آباد گائوں کے قریب5ڈاکووٓں نے روک کر ڈرائیور احسان آسے 10 ہزار، گھڑی، دولت رام سے 3 لاکھ اور راجیش کمار سے ڈیڑھ لاکھ چھین لئے۔ مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے راجیش کمار شدید زخمی ہو گیا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔فائرنگ سے کار کی پچھلی سکرین ٹوٹ گئی۔دولت رام نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ڈاکوئوں نے 4موبائل چھین کر واپس کر دئیے، افسوسناک واقعہ ننکانہ پولیس کی نااہلی سے پیش آیا جوتحفظ میں ناکا م ہے ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لواحقین اوریاتریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر واقعہ پیش آیا ، اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اورڈی پی او ندیم عباس پو لیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے۔پولیس تھانہ واربرٹن نے ڈکیتی، قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی جبکہ ڈی پی او ننکانہ نے ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے شہر میں ناکے لگواکر اہلکار تعینات کر دئیے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔