ہنجروال پولیس نے 2 گمشدہ بچیوں کو ڈھونڈ نکالا

لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس نے ون فائیو کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ اور 7 سالہ دو گمشدہ بچیوں کو بحفاظت تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیاپولیس کے مطابق دونوں بچیاں گھر کے لیے کھانا لینے گئی تھیں تاہم راستہ بھول کر گم ہو گئیں۔ بچیوں کے والد نے ان کے گھر واپس نہآنے پر فوری طور پر پولیس سے مدد طلب کی، جس پر ہنجروال پولیس حرکت میںآئی اور تلاش کا عمل شروع کیاایس پی اقبال ٹاو?ن سدرہ خان کے مطابق پولیس نے جدید ذرائع، لوکل کیمروں اور ہیومن ریسورس کی مدد سے بچیوں کا سراغ لگایا اور انہیں بحفاظت بازیاب کر لیا۔ بعد ازاں دونوں بچیوں کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیابچیوں کے بحفاظت ملنے پر والد نے ہنجروال پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایس پی اقبال ٹاو?ن سدرہ خان نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او ہنجروال عمران اشرف اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام الناس کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت موجود ہے اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔