24 گھنٹوں میں 1328 ٹریفک حادثات، 674 شدید زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1328 ٹریفک حادثات پر ریسپانس کیا۔ ان حادثات میں 674 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 881 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے طبی امداد فراہم کی، جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوا۔ حادثات میں 74 فیصد موٹر سائیکل حادثات تھے۔ ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کے مطابق 896 ڈرائیورز، 66 کم عمر ڈرائیورز، 490 مسافر اور 176 پیدل افراد متاثر ہوئے۔ لاہور میں 279 حادثات کی کالز موصول ہوئیں جن میں 341 متاثرین تھے، فیصل آباد میں 89 حادثات اور 95 متاثرین جبکہ ملتان میں 85 حادثات اور 103 متاثرین رپورٹ ہوئے۔ زخمیوں میں 1300 مرد اور 262 خواتین شامل ہیں۔ اوسط عمر 18 سال سے کم 273، 18 سے 40 سال کے درمیان 851، اور 40 سال سے زائد 438 زخمی ہیں۔ حادثات میں 1322 موٹر سائیکل، 71 آٹو رکشے، 159 کاریں، 32 وین، 16 مسافر بسیں، 37 ٹرک اور 149 دیگر گاڑیاں شامل تھیں۔ ٹریفک قوانین کی پابندی اور لائن و لین کے نظم و ضبط پر سختی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔