ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن،ر ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کوپرائزر میں شامل کیا گیا
منصوبے ای گورننس کی کیٹیگری میں دنیا کے ٹاپ 20 منصوبوں میں جگہ بنانے میں کامیاب
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈیجیٹل گورننس ماڈل کو عالمی سطح پر اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دو فلیگ شپ منصوبے عالمی اعزاز کے لیے شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کو ورلڈ سمٹ آن انفارمیشن سوسائٹی (WSIS) پرائزز 2026 میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں منصوبے ای گورننس کی کیٹیگری میں دنیا کے ٹاپ 20 منصوبوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔WSIS پرائزز اقوام متحدہ کے تحت ڈیجیٹل گورننس کے شعبے کا ایک معتبر ترین عالمی پلیٹ فارم ہے، جہاں دنیا بھر سے جدید اور مو ثر منصوبوں کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں منصوبے حکومت پنجاب اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب کے سٹیزن سینٹرک اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ گورننس ماڈل کا عالمی اعتراف ہے۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے تحفظ کے لیے پاکستان کا پہلا جدید ڈیجیٹل پولیسنگ نظام ہے، جو خواتین کو فوری اور آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔اسی طرح ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی گمشدہ بچوں، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو ان کے خاندانوں سے ملانے کے لیے ایک مو ثر اور جدید پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہیترجمان سیف سٹی کے مطابق یہ منفرد اعزاز نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا