لاہور(کرائم رپورٹر )وزیر اعلی مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب کا خواب تعبیر کی جانب گامزن ہے اور اسی سلسلے کے تحت پنجاب کی 98 تحصیلوں میں اسمارٹ سیف سٹیز کے قیام کے منصوبے پر دستخط کر دئیے گئے۔سینٹرل پولیس آفس میں معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق ایم ڈی نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) بریگیڈیئر عظمت شبیر اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت این آر ٹی سی پنجاب کی 98 تحصیلوں میں 31 دسمبر 2026 تک اسمارٹ سیف سٹیز قائم کرے گی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹیز کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، سی پی ایل او عبد اللہ احمد، ایس ایس پی سیف سٹی محمد افضل سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے