ISO 27001:2022 سرٹیفیکیشن حاصل، پاکستان کا پہلا پولیسنگ ادارہ
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایک اور تاریخی کامیابی اپنے نام کر لی، پنجاب اب محفوظ اسمارٹ سٹی گورننس میں سب سے آگے نکل آیا۔ ترجمان کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی نے ISO 27001:2022 سرٹیفیکیشن حاصل کر لیا اور یہ اعزاز پانے والا پاکستان کا پہلا پولیسنگ ادارہ بن گیا ہے۔ عالمی ادارے SGS نے انفارمیشن سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹم کی توثیق کی ہے، جس میں ڈیٹا سینٹر آپریشنز، نیٹ ورکس اور ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سیف سٹی کو سسٹمز، الیکٹرانک کمیونیکیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بین الاقوامی سطح پر اعتماد حاصل ہوا ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی یہ کامیابی نہ صرف ادارے بلکہ پاکستان کے لیے بھی عالمی اعزاز قرار دی جا رہی ہے