لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی خدمات کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس کو مبارکباد دی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق محمد احسن یونس نے سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب سے ملاقات کی، جس میں سیف سٹیز اتھارٹی کی عالمی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو امریکی ریاست فلوریڈا میں منعقدہ عالمی پولیس کانفرنس کے دوران انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) کے 2026ء کے ’’لیڈرشپ اِن دی پریونشن آف وہیکل کرائمز‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ یہ اعزاز گاڑیوں کی چوری اور متعلقہ جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے م ئوثر استعمال پر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب وڑن اور پنجاب پولیس کی جدید پولیسنگ کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کی کامیابیاں دیگر پولیس یونٹس کے لیے بھی قابلِ تقلید ہیں۔