شہریوں سے موبائل چھیننے والے دو ڈاکو موقع پر ہی گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے واردات ناکام بنا کرشہریوں سے موبائل چھیننے والے دو ڈاکو موقع پر ہی گرفتار کر لیے۔ ملزم چائنہ سکیم گندے نالے کے قریب گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے۔ اطلاع پر پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم قاسم اور عرفان کو موقعہ سے گرفتار کر کے چھینے گئے 2 قیمتی موبائل فونز اور پستول وگولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔