26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں علیمہ خان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہونے والی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 11 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ پیش ہوئیں، تاہم عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک مؤخر کر دی۔عدالت کی جانب سے سماعت اس وقت ملتوی کی گئی جب انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ رخصت پر ہونے کے باعث دستیاب نہ تھے، جس کے باعث مقدمے پر کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔اب اس مقدمے کی آئندہ سماعت 11 اگست کو ہوگی۔