اچھرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فاضلیہ کالونی اور سپر مارکیٹ کے علاقوں سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزمان کی شناخت احمد اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ یہ ملزمان گھر میں پتنگیں تیار کرتے تھے اور آن لائن آرڈرز کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران، پولیس نے 150 سے زائد پتنگیں برآمد کی ہیں۔ پولیس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تفتیش کے لیے ان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پر عائد پابندی کے باوجود، اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔