کار کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار زخمی

قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کے علاقہ مصطفی آباد امام بارگاہ کے قریب زرعی ترقیاتی بینک کی گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل کو ٹکر سے اس پر سوار 25سالہ وقاص کے سر پر شدید چوٹ آئی، جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین محفوظ رہیں۔ریسکیو ٹیم نے زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔